ن لیگ والوں کی تیاری سے ایسا لگتا ہے جیسے باپ بیٹی کشمیر فتح کرکے آرہے ہیں: عمران خان

ن لیگ والوں کی تیاری سے ایسا لگتا ہے جیسے باپ بیٹی کشمیر فتح کرکے آرہے ہیں: عمران خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

بونیر: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ والوں کی تیاری سے ایسا لگتا ہے جیسے باپ بیٹی کشمیر فتح کرکے آرہے ہیں۔

بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ 22 سال سے قوم کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سنا ہے نواز شریف اور ان کی بیٹی دھوم دھام سے جمعے کو واپس آرہے ہیں، (ن) لیگ والے استقبال کی تیاری ایسے کررہے ہیں جیسے باپ بیٹی ورلڈکپ جیت کرآرہے ہیں باپ بیٹی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان کے راستے میں کھڑے ہوں گے، قوم کا 300 ارب روپیہ چوری کرکے باہر لے کرگئے ہیں، نواز شریف کس منہ سے لاہور آرہے ہیں جیلوں میں جانے کے بجائے ڈاکو اسمبلیوں میں جاتے ہیں ملک کو نقصان پہنچانے والے دندناتے پھررہے ہیں تو چھوٹے چوروں کو جیلوں میں کیوں رکھا ہے چوروں کے گاڈ فادر نواز شریف اور آصف زرداری آپس میں ملے ہوئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  کسی جیپ گروپ کا حصہ نہیں، انتخابی نشان جیپ لینے کا فیصلہ خود کیا: چوہدری نثار 
   

انہوں نے مزید کہا کہ سوئٹزر لینڈ میں سب سے کم کرپشن ہے اسلیے ادارے مضبوط ہیں، آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے،کرپشن کا کینسر قوم کو دیمک کی طرح کھوکھلا کر رہا ہے، جب تک کرپٹ حکمران رہیں گے قوم ترقی نہیں کرے گی، پہلے قوم کے حالات اتنے برے نہ تھے جتنے آج ہیں۔ پاکستان کا 60 سال میں قرضہ 6 ہزار ارب روپے تھا، آج پاکستان کا قرضہ 27 ہزار ارب روپے ہوچکا ہے۔ 10 سال پہلے ڈالر 60 روپے کا تھا، نوازشریف اور زرداری کی پارٹنر شپ کے بعد 125 روپے کا ہوگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستانی ہونہار نوجوان نے نیٹو ڈاکیومنٹری کا مقابلہ جیت لیا
    

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے لندن میں ہیں جو خود کو پاکستان کا شہری نہیں کہتے، اسحاق ڈار کے بیٹے دبئی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ کرپشن قوم کو مقروض ہی نہیں کر رہی بلکہ اس کی وجہ سے ملکی دولت آدھی ہوگئی ہے۔ بلاول بھٹو بتائیں ان کے والد کی باہر کتنی جائیداد ہے، بلاول بھٹو یہ بھی بتائیں ان کے والد ٹکٹس بلیک کرتے کرتے اتنے امیر کیسے ہوگئے؟

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں