کیلیفورنیا:گوگل فوٹوز میں نئے فیچرز شامل کر دیے گئے ہیں جن کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو چھ سیکنڈ کی ویڈیوز، کارٹون، اسکیچ یا تھری ڈی انداز میں تبدیل کر سکیں گے۔
نیا ’کریئیٹ‘ ٹیب استعمال کرتے ہوئے یہ تبدیلیاں ممکن ہوں گی۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ فیچرز فی الحال امریکا میں دستیاب ہیں اور ان پر "سنتھ آئی ڈی" واٹرمارک موجود ہو گا۔