Get Alerts

پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دے دیا

 پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دے دیا

میرپور: پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں میزبان ٹیم بنگلا دیش کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

میرپور کے شیر بنگلا سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے شاندار فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ نوجوان حسن نواز نے 33 رنز اور محمد نواز نے 27 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو مستحکم کیا۔
دیگر بلے بازوں میں صائم ایوب نے 21، سلمان آغا 12 اور محمد حارث صرف 5 رنز بنا سکے۔ فہیم اشرف 4 اور حسین طلعت 1 رن پر پویلین لوٹے، جبکہ عباس آفریدی ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلا دیش کی بولنگ میں تسکین احمد سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے، جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نسُم احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد سیف الدین اور شریف الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اب بنگلا دیش کو سیریز برابر یا جیتنے کے لیے 180 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہو گا۔ پ

ٹیگز: