Get Alerts

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کے نومنتخب چھ اراکین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کے نومنتخب چھ اراکین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: خیبرپختونخوا سے سینیٹ کے نومنتخب چھ اراکین نے  اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوانِ بالا میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔

حلف اٹھانے والوں میں طلحہ محمود، روبینہ خالد، فیصل جاوید، نورالحق قادری، مرزا محمد آفریدی اور نیاز احمد شامل ہیں۔ نیاز احمد، وفاقی وزیر امیر مقام کے صاحبزادے ہیں، جبکہ دیگر ارکان کا تعلق مختلف جماعتوں اور آزاد حیثیت سے ہے۔

ٹیگز: