اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے تحت 8 لاکھ 26 ہزار چوری شدہ اور 5 کروڑ 50 لاکھ جعلی موبائل فونز بلاک کر دیے۔
رپورٹ کے مطابق 2019 سے 2025 تک 13 کروڑ 60 لاکھ فونز پاکستان میں تیار ہوئے، جن میں 37 فیصد اسمارٹ فونز شامل ہیں۔
اس دوران موبائل درآمدات میں نمایاں کمی ہوئی اور مقامی پیداوار سے 60 ہزار نوکریاں پیدا ہوئیں۔ پی ٹی اے نے 1 لاکھ 19 ہزار سے زائد غیر قانونی ویب سائٹس بھی بند کیں۔