Get Alerts

ایس سی او اجلاس، اسحاق ڈار کا خطے میں امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری پر زور

ایس سی او اجلاس، اسحاق ڈار کا خطے میں امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری پر زور

بشکیک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، جبکہ تنازعات کا حل صرف سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے حملوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے واقعات باعث تشویش ہیں، جبکہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے ثالثی کی کوششیں کیں، جو امن کے قیام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی عکاسی کرتی ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او اب معیشت، ثقافت اور امن کے حوالے سے ایک جامع فورم بن چکی ہے۔

ٹیگز: