Get Alerts

حکومت کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

حکومت کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد :حکومت نے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا  ہے۔

ذرائع کے مطابق اگلے تین ماہ میں بجلی کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے تک اضافہ ہو جائے گا،  یکم جولائی سے بجلی کا یونٹ 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہو جائے گا جبکہ یکم اگست سے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں مزید 3 روپے 50 پیسے اضافہ ہوگا اور  ستمبر سے بجلی ٹیرف میں مزید 91 پیسے فی یونٹ بڑھ جائے گا، بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا۔

تاہم  200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو قیمتوں میں اضافے سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

ٹیگز: