حج کے لیے سعودی سیکیورٹی فورسز کی تیاریاں مکمل

حج کے لیے سعودی سیکیورٹی فورسز کی تیاریاں مکمل
سورس: File

مکہ مکرمہ: سعودی وزارت داخلہ اور حج سیکیورٹی فورسز کے رہنماؤں نے اس سال کے حج سیزن کے لیے اپنے سیکیورٹی، ٹریفک اور تنظیمی منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

مکہ مکرمہ میں یونیفائیڈ سیکیورٹی آپریشن سینٹر میں بریفنگ کے دوران پبلک سیکیورٹی کے ڈائریکٹر اور حج سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے کہا کہ مسجد الحرام اور دیگر مقدس مقامات پر زائرین کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں، مقدس مقامات اور ان کی طرف جانے والی سڑکوں پر سیکیورٹی کنٹرول سینٹر ٹریفک کو کنٹرول کریں گے۔

 البسامی نے کہا کہ حج سیکیورٹی فورسز کے کاموں اور ذمہ داریوں کا عمومی منصوبے کی وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کی طرف سے منظوری دی گئی، فیلڈ سیکیورٹی کی موجودگی کو اس طرح سے تیز کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے جس سے تمام قسم کے سیکیورٹی معاملات اور ریمارکس کی تیز رفتار نگرانی کو یقینی بنایا جاسکے، اور مناسب اقدامات کے ساتھ تیز ردعمل کا اظہار کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں جرائم کے انسداد کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا، جیب تراشی کا مقابلہ کرنا، اور کسی بھی منفی مظاہر سے جو حجاج کی سلامتی اور حفاظت کو متاثر کرتا ہے، بھی شامل ہے۔

ریاستی سلامتی کے ایوان صدر میں اسپیشل ایمرجنسی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد العمری نے کہا کہ ان کا عملہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مقدس مقامات کی حفاظت اور نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے اور مملکت کے مہمانوں کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔ حج کے ضوابط کی خلاف ورزیوں کو روکنا، غیر مجاز افراد کو مقدس مقامات میں داخل ہونے سے روکنا، ہجوم کی نقل و حرکت کا انتظام کرنا، اور جمرات پر کنکریاں پھینکنے کا انتظام کرنا حج سکیورٹی فورسز کے منصوبے میں شامل ہے۔

سول ڈیفنس فورسز کے ڈائریکٹر میجر جنرل حمود سلیمان الفراج نے کہا کہ المشعر آپریشن سینٹر میں اس کی سرگرمیوں کے لیے تیاریاں مکمل ہیں جن میں رضاکاروں اور حرم سپورٹ فورسز کا انتظام اور سرکاری اداروں اور حج ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ساتھ رابطہ کاری کے علاوہ پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا شامل ہے۔

دوسری جانب سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حج موسم 2023 میں حفاظتی تدابیر کے نفاذ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ ہسپتالوں، ہیلتھ سینٹرز اور سپیشلسٹ میڈیکل سینٹرز نے حفظان صحت کے لیے تمام انتظامات کرلیےہیں۔

مصنف کے بارے میں