Get Alerts

اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ، امریکی صدر ٹرمپ

اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ، امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے اور دونوں ممالک اگلے 6 گھنٹوں میں حملے روک دیں گے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق، ایران اور اسرائیل پہلے اپنے جاری آپریشنز مکمل کریں گے، جس کے بعد جنگ بندی شروع ہو جائے گی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگ بندی کا باضابطہ آغاز ایران کی جانب سے ہوگا، جس کے بعد اسرائیل بھی 12ویں گھنٹے پر جنگ بندی کا آغاز کرے گا۔ اس کے 24 گھنٹوں کے اندر، 12 روزہ جنگ کا خاتمہ دنیا بھر میں باضابطہ طور پر تسلیم کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ جنگ بندی کے دوران دونوں فریق پرامن اور باعزت رویہ اختیار کریں گے اور اس معاہدے کو دنیا کے لیے ایک مثبت تبدیلی قرار دی۔ انہوں نے دونوں ممالک کی ہمت، استقامت اور دانشمندی کو سراہا اور کہا کہ اس معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا۔

صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل اور ایران کے مستقبل کے لیے یہ ایک نئی راہ ہوگی، اور اگر یہ دونوں ممالک اس موقع کو صحیح طریقے سے اپناتے ہیں تو انہیں خوشحالی ملے گی، مگر اگر وہ اس راستے سے ہٹ گئے تو انہیں بھاری نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ٹیگز: