Get Alerts

ٹرمپ کی ایران اور اسرائیل سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل

 ٹرمپ کی ایران اور اسرائیل سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے دونوں ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاہدے کی خلاف ورزی نہ کریں۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ٹرمپ نے کہا “جنگ بندی کا آغاز ہو چکا ہے، براہِ کرم اسے توڑنے سے گریز کریں۔”

یاد رہے کہ کچھ گھنٹے قبل ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ایران نے باقاعدہ طور پر جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کر دیا، جبکہ اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں۔ اس اقدام کو عالمی سطح پر کشیدگی کم کرنے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: