Get Alerts

ایران کے خلاف ’آپریشن رائزنگ لائن‘ میں تمام اہداف حاصل کر لیے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا دعویٰ

ایران کے خلاف ’آپریشن رائزنگ لائن‘ میں تمام اہداف حاصل کر لیے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا دعویٰ

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری "آپریشن رائزنگ لائن" میں اسرائیل نے اپنے تمام فوجی اہداف حاصل کر لیے ہیں، بلکہ توقع سے بڑھ کر کامیابیاں ملی ہیں۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ شب کابینہ، وزیر دفاع اور خفیہ ادارے موساد کے سربراہ سے مشاورت کے بعد آپریشن کی کامیابی کا اعلان کیا۔

بیان کے مطابق اسرائیل نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام سے لاحق "دوہری اور فوری خطرات" کو مؤثر انداز میں ختم کر دیا ہے۔

اسرائیلی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے تہران کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل کیا، ایرانی عسکری قیادت کو بھاری نقصان پہنچایا، اور ایرانی حکومت کے درجنوں اہم اہداف کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

مزید بتایا گیا کہ یہ کارروائی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل ہم آہنگی اور حمایت کے ساتھ کی گئی، اور اب اسرائیل نے واشنگٹن کی تجویز پر دو طرفہ جنگ بندی پر بھی آمادگی ظاہر کر دی ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی کی صورت میں "سخت ردعمل" دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے یہ مؤقف سامنے آیا ہے کہ اگر اسرائیل جارحیت بند کر دے، تو ایران بھی جوابی کارروائیاں روک دے گا۔

ٹیگز: