Get Alerts

اسلام آباد ہائی کورٹ فیڈرل نہیں، ججز اسلام آباد سے ہونے چاہئیں: جسٹس (ر) شوکت صدیقی

اسلام آباد ہائی کورٹ فیڈرل نہیں، ججز اسلام آباد سے ہونے چاہئیں: جسٹس (ر) شوکت صدیقی

اسلام آباد:سابق جج شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو وفاقی عدالت سمجھنا درست نہیں، اس لیے یہاں تعیناتیاں بھی اسلام آباد سے ہونی چاہئیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ NIRC کے چھ میں سے پانچ بینچز کو ویڈیو لنک سے جوڑ دیا گیا ہے، جس سے وکلا اپنے شہروں سے دلائل دے سکتے ہیں اور ٹی اے ڈی اے کی مد میں لاکھوں روپے بچ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت کا موجودہ پلاٹ انہی کی نشاندہی پر منتخب ہوا۔ "چیف جسٹس افتخار چودھری نے یہ کام میرے سپرد کیا، اور میں نے اسے مکمل منصوبہ بندی سے آگے بڑھایا۔"

ان کا کہنا تھا کہ بلڈنگ کا ڈیزائن ایک آرکیٹیکچر مقابلے کے ذریعے چنا گیا، مگر کنٹریکٹ کی تبدیلی کی وجہ سے منصوبہ پانچ سال لیٹ ہو گیا۔

ٹیگز: