دوحہ: قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم نے ایران کے امریکی اڈے پر حملے کو قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قطری سرحدی حدود کی خلاف ورزی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی اور قطر سفارتی و قانونی اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔
دوحہ میں لبنانی وزیراعظم نواف سلام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں قطری وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے اور خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک بنانے کی ضرورت ہے۔
لبنانی وزیراعظم نے بھی ایران کے حملے کی مذمت کی اور قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
قطری وزیراعظم نے امن کے قیام کے لیے خطے میں جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پر زور دیا اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کی۔