اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور اپنے حالیہ سفارتی دورے کی تفصیلات شیئر کریں گے۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف بلاول بھٹو کی سفارتی کامیابیوں پر انہیں مبارکباد دیں گے۔
اس کے علاوہ دونوں رہنما ایران-اسرائیل جنگ بندی اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔