Get Alerts

بجٹ کی منظوری بغیر عمران خان کے مائنس عمران کی علامت ہے؟، علیمہ خان نے کیاجواب دیا

بجٹ کی منظوری بغیر عمران خان کے مائنس عمران کی علامت ہے؟، علیمہ خان نے کیاجواب دیا

راولپنڈی :اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے پہلی بار اشارہ دیا کہ ان کے بھائی، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو ممکنہ طور پر فیصلہ سازی سے باہر کر دیا گیا ہے۔

ایک صحافی کے سوال پر کہ "کیا بجٹ کی منظوری بغیر عمران خان کے مائنس عمران کی علامت ہے؟" علیمہ خان نے توقف کے بعد کہامیرا خیال ہے، ہو گیا ہے۔

انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت اور اسمبلی اراکین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر وہ خود فیصلے نہیں لے سکتے تو "گھر چلے جائیں"۔

ٹیگز: