Get Alerts

آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

ابوظہبی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کی تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں معمولی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔

ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان ایک، ایک درجہ نیچے چلے گئے ہیں۔ محمد رضوان اب 19ویں جبکہ بابر اعظم 20ویں نمبر پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں پاکستان کے اسپنر نعمان علی ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بولر بن گئے ہیں۔ وہ گزشتہ 36 برسوں میں آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں سرفہرست مقام حاصل کرنے والے تیسرے کیوی کرکٹر ہیں۔

ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم نے اپنی چھٹی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بدستور دنیا کے نمبر ایک ون ڈے بلے باز ہیں۔

ون ڈے بولنگ رینکنگ میں ابرار احمد دوسرے اور شاہین شاہ آفریدی آٹھویں نمبر پر برقرار ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان نے اپنی تیسری پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں ابرار احمد بھی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ قومی آل راؤنڈر محمد نواز ایک درجہ تنزلی کے بعد بارہویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

ٹیگز: