Get Alerts

امریکی فورسز کو ویزے کی اجازت دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، گیلانی

امریکی فورسز کو ویزے کی اجازت دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، گیلانی

ملتان: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی الزامات کادفاع کرنے میدان میں آگئے۔ کہتے ہیں کہحسین حقانی کو ویزہ جاری کرنے کا اختیار دیا ۔طریقہ کار بائی پاس کرنے کی اجاز ت نہیں۔خط میں امریکی فورسز کو ویزے کی اجازت دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔گزشتہ 15سالوں میں ویزوں کے اجرا کی تحقیقات کرائی جائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا۔

ان کاکہناتھا کہ بطور وزیراعظم اسامہ بن لادن کی موجودگی کی تحقیقات کامطالبہ کیا تھا۔ 2002تا 2017 تک ویزوں کے اجراکے عمل کی تحقیقات کرائی جائیں، سب سامنے آجائیگا۔
یوسف رضاگیلانی کامزید کہناتھا کہ ایبٹ آباد آپریشن میں حصہ لینے والی امریکی فورسز ویزا لیکر نہیں آئیں۔ پیپلزپارٹی  کی حکومت نے ہی امریکیوں سے شمسی ایئر بیس خالی کرایا۔