قصور میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

قصور میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

قصور: پنجاب کے ضلع قصور میں پٹرولنگ پولیس پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قصور کے گاوں راجہ جنگ میں پٹرولنگ پر مامور پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار دو افراد کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی سجاد اور کانسٹیبل فرمائش شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس نے دونوں اہلکاروں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
#/S