جے یو آئی کا مارچ آج 10 بجے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو گا

جے یو آئی کا مارچ آج 10 بجے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو گا

کراچی: شہر قائد سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کا مارچ آج صبح 10 بجے سہراب گوٹھ سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گا جبکہ بلوچستان سے مارچ 25 مارچ کو روانہ ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق آج کراچی سے روانہ ہونے والے جے یو آئی کے مارچ کیساتھ کنٹینر بھی روانہ ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے مارچ 25 تاریخ کو روانہ ہو گا جبکہ خیبرپختونخوا سے قافلے 26 مارچ کو اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے جس کی قیادت مولانا فضل الرحمن کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ کا نام تبدیل کرتے ہوئے ’مہنگائی مکاؤ مارچ‘ رکھ دیا ہے جو آج ایک بجے ماڈل ٹاؤن لاہور سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گا اور راستے میں 18 مقامات پر پڑاؤ ڈالے گا۔ 
مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی مکاؤ مارچ 24 تاریخ کی رات کو گوجرانوالہ قیام کرے گا اور 25 تاریخ کو مارچ کے شرکاءسرائے عالمگیر میں رات گزاریں گے جبکہ 26 مارچ کو راولپنڈی پہنچے گا اور رات وہاں قیام کرے گا۔ 

مصنف کے بارے میں