ذمہ داری سے کہتا ہوں بنی گالا میں جادو ٹونہ کیا جاتا ہے: شہباز شریف 

ذمہ داری سے کہتا ہوں بنی گالا میں جادو ٹونہ کیا جاتا ہے: شہباز شریف 
سورس: File

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ بنی گالا میں جادو ٹونہ کیا جاتا ہے ۔ جادو ٹونہ کے لیے مرغیوں کا منوں گوشت جلایا جاتا ہے۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ میں بہت ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ بنی گالا میں جادو ٹونہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے  عمران خان سے اپوزیشن کی کسی قسم کی بات چیت کے امکان کو مسترد کر دیا۔ کہا ایسے شخص سے بات کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہر حال میں کامیاب ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس تاخیر سے بلا کر پہلے ہی غیر آئینی اقدام اٹھا چکے ہیں پی ٹی آئی کے ایم این ایز میڈیا پر آ کر اعلان کر رہے ہیں جس دن ووٹنگ ہو گی وہ ووٹ دیں گے ۔

وزیر اعظم کی طرف سے آرمی چیف کو تبدیل کرنےکے حوالے سے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب عدم اعتماد کا ووٹ آ جائے تو وزیراعظم بدنیتی پر مبنی کوئی قدم نہیں اٹھا سکتا اور ایسا کوئی اقدام آئینی اقدام نہیں ہو گا۔اسپیکر کو آج پھر متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ ان کے خلاف قومی اسمبلی کا ایوان آرٹیکل 6 کی کارروائی کر سکتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ان کے سرپرائز سے پہلے اپوزیشن سرپرائز دے گی اور پھر دن رات سرپرائز در سرپرائز دیں گے۔ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاتحہ خوانی کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کا کہیں گے اگر وہ نہیں کرتے تو دھرنے سمیت ہر سیاسی قانونی طریقہ کار باہمی مشاورت سے اختیار کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں