قومی اسمبلی کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری،تحریک عدم اعتماد کو شامل کر لیا گیا 

قومی اسمبلی کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری،تحریک عدم اعتماد کو شامل کر لیا گیا 

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا 25 مارچ کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا جس میںتحریک عدم اعتماد کو بھی شامل کر لیا گیا ہے ۔

اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی ۔

ملک جاری سیاسی کشمکش میں اس وقت وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے جہاں اپوزیشن نے اپنے گھوڑے بھگا رکھے ہیں وہیں حکومتی ارکان نے بھی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کو سرپرائز سے پہلے سرپرائز دینگے ،پی ٹی آئی کے منحرف ارکان باسط بخاری نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے پاس کوئی ٹرمپ کارڈ نہیں یہ صرف کنٹینر والی باتیں کر ہے ہیں ۔

حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد چھوڑنے کا فی الوقت کوئی فیصلہ نہیں کیا ،ابھی بہت ٹائم باقی ہے ۔

دوسری پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ ان کے نمبر پورے ہیں اور وہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے پر 200 کے قریب نمبر لا کر دکھائیں گے ۔