وفاقی کا بینہ کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا، 6 نکاتی ایجنڈا جاری

وفاقی کا بینہ کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا، 6 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد : وفاقی کابینہ کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ 


ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ صدر ایس ایم ای بینک طاہر حسین کے استعفے اور نئے صدر کے تقرر کی منظوری دے گی۔ کابینہ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اکنامک پالیسی سٹیٹمنٹ کی منظوری دے گی ۔ 


سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دی جائے گی ۔  پولیس کی تحویل میں شہباز شبیر کی ہلاکت پر انکوائری کمیشن کی تشکیل  اور قومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ 

مصنف کے بارے میں