مریم نواز اتنی ویلی نہیں کہ تانگہ پارٹی کے ہر کارکن پر نظر رکھیں: عظمیٰ بخاری

مریم نواز اتنی ویلی نہیں کہ تانگہ پارٹی کے ہر کارکن پر نظر رکھیں: عظمیٰ بخاری

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل  میں کہا ہے کہ اڈیالہ جیل حکام کے مطابق پرویز الٰہی واش روم میں گرے اور زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ برسٹر سیف مریم نواز پر الزام لگانے سے قبل اڈیالہ جیل حکام کی رپورٹ پڑھ لیتے۔آپ پرویز الٰہی کا علاج کرنے کی بجائے اپنے وزیراعلی کا علاج کروائیں جو افسران کو اینٹیں مارنے کے مشورے دے رہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پرویز الہی کے بیٹے کو باپ کی فکر نہیں۔ بیرسٹر سیف بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ والا رول ادا کر رہے ہیں۔ تانگہ پارٹی نے ہر اپنے جرم کا الزام مریم نواز پر لگانا وطیرہ بنا لیا ہے۔ مریم نواز اتنی ویلی نہیں کہ وہ تانگہ پارٹی کے ہر کارندے پر نظر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے صوبے کی عوام کی خدمت کے علاوہ اور کسی مخالف پر توجہ نہیں دے رہی۔ علی امین گنڈا پور ہو یا بیرسٹر سیف سب نے پانی پی ٹی ائی کا جھوٹا کھایا ہے، اپنے لیڈر کی طرح الزام برائے الزام کی سیاست ہی ان کا مشغلہ ہے۔ 

مصنف کے بارے میں