کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن کا آغاز انتہائی شاندار رہا، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بدولت مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
آج صبح جیسے ہی ٹریڈنگ کا آغاز ہوا، خریداروں کی جانب سے جارحانہ خریداری دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں KSE-100 انڈیکس میں ریکارڈ 4,449 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس غیر معمولی اضافے کے بعد انڈیکس 1,57,190 کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ عید کی چھٹیوں اور یومِ پاکستان کی تعطیلات سے قبل مارکیٹ 1,52,740 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ آج کے آغاز نے نہ صرف گزشتہ ہفتے کی سستی کو ختم کیا بلکہ مارکیٹ میں نئے حوصلے کی لہر دوڑا دی ہے۔