ورلڈ کپ وارم اپ میچ ، پاکستان نے افغانستان کو فتح کیلئے 263 رنز کا ہدف دیدیا

ورلڈ کپ وارم اپ میچ ، پاکستان نے افغانستان کو فتح کیلئے 263 رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: image by cricinfo

برسٹل : ورلڈ کپ دو ہزار انیس کے وارم اپ میچ میں پاکستانی ٹیم نے افغانستان کو فتح کے لیے 263 رنز کا ہدف دے دیا ، بابر اعظم نے شاندار سنچری سکور کی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے وارم اپ میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے حریف افغانستان کو فتح کے لیے 263 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔

اوپننگ بلے باز امام الحق نے 35 گیندوں پر 32 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جس میں پانچ چوکے شامل تھے ، بابر اعظم نے 108 گیندوں پر 112 سکور کیے جس میں دو چھکے اور دس چوکے شامل تھے۔

شعیب ملک نے 59 گیندوں پر 44 سکور کیے جس میں ایک چھکا اور چار چوکے شامل تھے ، سرفراز احمد دس گیندوں پر 13 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، عماد وسیم نے 23 گیندوں پر 18 رنز بنائے جس میں ایک چوکا شامل تھا۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، دولت زردان نے دو ، حامد حسن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

راشد خان نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔