ا گر حکومت عدلیہ کا احترام نہیں کرے گی تو ہم سے بھی امید نہ رکھے:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

ا گر حکومت عدلیہ کا احترام نہیں کرے گی تو ہم سے بھی امید نہ رکھے:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شہزاد ملک کاکہنا ہے کہ ا  گر حکومت عدلیہ کا احترام نہیں کرے گی تو ہم سے بھی امید نہ رکھے۔  جسٹس شہزاد ملک  نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہاکہ  ا گر حکومت عدلیہ کا احترام نہیں کرے گی تو ہم سے بھی امید نہ رکھے۔


ان کاکہنا تھا کہ حکومت سے لڑائی نہیں چاہتے، مگر تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ آپسی لڑائی سے ادارے کمزور ہوتے ہیں،ان لوگوں سے ہوشیار رہیں جواداروں کی لڑائی کراناچاہتے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کا کہنا تھا عدل کرنا بہت بڑی ذمے داری ہے، ججز بغیر خوف کےکام کریں، جج کو قانون پر دسترس ہونی چاہیے اور جج کو کسی کے پریشر میں نہیں آنا چاہیے، ججز جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں، جلد اور فوری انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، پنجاب میں ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا آغاز کریں گے۔


ان کا کہنا تھا پنجاب میں 14 لاکھ کیسز ہیں، ججوں کی کمی کا سامنا ہے، مقدمات میں تاخیر کی ایک بڑی وجہ ہڑتالیں ہیں۔
جسٹس شہزاد احمد خان کا کہنا تھا  مجھ سمیت ہرجج کے دل میں وکیل کا بڑا احترام ہے۔

مصنف کے بارے میں