Get Alerts

دنیا بھر میں سکھ برادری کا احتجاج: ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمہ درج

دنیا بھر میں سکھ برادری کا احتجاج: ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمہ درج

دی ہیگ: بین الاقوامی سکھ تنظیم MAR نے ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے بھارت کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم نے کہا ہے کہ یہ حملہ نہ صرف سکھوں کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

7 اور 8 اپریل کی درمیانی رات بھارتی فوج کی جانب سے ننکانہ صاحب کو نشانہ بنایا گیا، جسے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بروقت ناکام بنا دیا۔ سکھ تنظیم نے بھارت کے ان اقدامات کو ماضی کی طرز پر دوبارہ مذہبی مقامات پر حملہ قرار دیا، جس میں 1971 کی کرتارپور صاحب پر بمباری بھی شامل ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ مذہبی عبادت گاہوں کا تحفظ عالمی انسانی قوانین کے تحت لازمی ہے اور عالمی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کے خلاف مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔ سکھ برادری نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ بھارت پر دباؤ بڑھایا جائے تاکہ اقلیتوں کے مذہبی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز: