برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے: سرتاج عزیز

برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے: سرتاج عزیز

اسلام آباد: پاکستان کے دوروزہ سرکاری دورہ پر موجود برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانس نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی ہے۔ سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا معاملہ بھی اٹھایا۔

مشیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کو ایل اوسی پربھارت کی جنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزیوں پر بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے۔ تقسیم ہند کے نامکمل ایجنڈے کو پورا کرنا برطانیہ کی ذمہ داری ہے۔

سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ مسافر بس اور ایمبولینس پر گولہ باری جیسے اقدامات قابل مذمت ہیں۔ بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔  اس موقع  پر برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ   پاک برطانیہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔