Get Alerts

پاکستان کے تنویر بٹ تیسری بار مسٹر اولمپیا بن گئے

پاکستان کے تنویر بٹ تیسری بار مسٹر اولمپیا بن گئے

تن سازی میں پاکستان کے لیے معذور تن سازوں کی کیٹگری میں تیسری بار مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل جیتنے والے تنویر بٹ نے کہا ہے کہ اگر حکومت ان کی سرپرستی کرے تو وہ ملک کا نام مزید روشن کرسکتے ہیں۔

امریکہ سے وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر تنویر بٹ کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اپنی کیٹگری میں ان کا یہ تیسرا گولڈ میڈل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ وہ سات بار مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل جیت کر معروف تن ساز آرنلڈ کا ریکارڈ برابر کریں۔ تنویر بٹ کے مطابق وسائل نہ ہونے کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور 35 ممالک کے تن سازوں کے مقابلے میں تیسری بار گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔