Get Alerts

روس کا شام سے رواں سال کے آخر تک فوج واپس بلانے کا فیصلہ

روس کا شام سے رواں سال کے آخر تک فوج واپس بلانے کا فیصلہ

ماسکو: روسی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک شام میں تعینات روسی فوجیوں کی تعداد کم کر دی جائے گی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کچھ فوجی تنصیات اس عرب ملک سے ہٹائی نہیں جائیں گی۔

انہوں نے ماسکو میں کہا کہ شام میں انتہا پسند گروپ داعش کی پسپائی کے نتیجے میں روسی فوج کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس فی الحال اپنی دو فوجی چھاونیاں شام میں قائم کر رکھے گا۔

ٹیگز: روس, شام, فوج