نئے آرمی چیف کی تعیناتی روکنے کی درخواست مسترد

نئے آرمی چیف کی تعیناتی روکنے کی درخواست مسترد
سورس: File

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے آرمی چیف  کی تعیناتی روکنے کی درخواست مسترد کردی ۔ درخواست گزار پر 10 ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ 

درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ آرمی چیف کی تعیناتی فی الوقت روکی جائے ورنہ  ادارے میں اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہمارا کام آرمی چیف کی تعیناتی روکنا یا تعینات کرنا نہیں۔ 

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں ۔ اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے 6 سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے ناموں پر مشتمل سمری وزیر اعظم ہاؤس کو موصول ہوچکی ہے ۔ نئے آرمی چیف کا اعلان کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں