ملک کی برآمدات بڑھانے کی حکمت  عملی،پا کستانی صنعتکاروں کا وفد چین کا دورہ کرے گا

 ملک کی برآمدات بڑھانے کی حکمت  عملی،پا کستانی صنعتکاروں کا وفد چین کا دورہ کرے گا

اسلام آباد :ملک کی برآمدات بڑھانے کی حکمت  عملی کے سلسلے میں پا کستانی صنعتکاروں کا وفد چین کا دورہ کرے گا۔ وزارت تجارت نے ملکی برآمدات 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق  وژن پاکستان کے تحت برآمدات 100 ارب ڈالر تک پہنچائی جائیں گی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ چین کی مارکیٹ میں ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ پاکستانی صنعتکاروں کا وفد وزیر تجارت کے ہمراہ چین کا دورہ کرے گا، جہاں چین کے سرمایہ کاروں کے ساتھ پاکستانی برآمدات بڑھانے کے منصوبے پر بات ہوگی۔

ملک کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان کا وفد بھی چین کا دورہ کرےگا۔ اس سلسلے میں  ایڈوائزری کونسلز قائم کی گئی ہے ۔

مصنف کے بارے میں