Get Alerts

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان دیکھنے کو آیا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا۔ کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے کو ملی، اور ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 241 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 102 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس کمی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور مارکیٹ میں مندی کے آثار مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: