Get Alerts

دبئی میں راشد المکتوم شاہراہ کو 27 اکتوبر سے مرمت کے لیے بند کر دیا جائیگا

دبئی میں راشد المکتوم شاہراہ کو 27 اکتوبر سے مرمت کے لیے بند کر دیا جائیگا

دبئی: دبئی میں راشد المکتوم شاہراہ کو 27 اکتوبر سے مرمت کے لیے بند کر دیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پل پر مرمت کا کام شروع کیا جائے گا جس کے باعث جمعہ27اکتوبر سے 24نومبر تک رات ایک بجے سے صبح 9تک ٹریفک کو متبادل راستے اختیار کرنا ہوں گے۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ پل بند ہونے کی صورت میں ڈرائیور نفق الشندعہ، القرہود پل، معبر الخلیج اور شیخ محمد بن زاید شاہراہ استعمال کریں گے۔