Get Alerts

باجوڑ ایجنسی میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا کرنے پر کھلاڑی قتل 

باجوڑ ایجنسی میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا کرنے پر کھلاڑی قتل 

باجوڑ ایجنسی میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کے بعد کرکٹ کے کھلاڑی کے سر پر بیٹ مار کر قتل کر دیا گیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں ہونے والے ایک میچ کے دوران جھگڑا ہو گیا۔ جھگڑے کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی نے جھگڑا کرنے والے کھلاڑی کے سر پر بیٹ دے مارا جس سے متوفی موقع پر ہی جان بحق ہو گیا ۔ ساتھی کرکٹرز کا کہناہے کہ  متوفی کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی مانا جاتاتھا ۔ 

علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ جھگڑاکرنے والے کھلاڑی کے سر پر اتنی شدید چوٹ آئی تھی کہ وہ بیٹ لگتے ہی جان بحق ہو گیا ، مقامی پولیس نے کھلاڑی کی موت کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔