Get Alerts

پی آئی ڈی کی عمارت میں آتشزدگی, فواد چوہدری کا تحقیقات کا اعلان

پی آئی ڈی کی عمارت میں آتشزدگی, فواد چوہدری کا تحقیقات کا اعلان
کیپشن: ادارے میں آرکائیو اور ریکارڈ محفوظ رہا، فواد چوہدری ۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو فائل

اسلام آباد: پریس انفارمیشن کی بلڈنگ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آتشزدگی کے باعث ادارے کا ریکارڈ روم مکمل طور پر جل گیا جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات نے فواد چوہدری نے واقعے پر تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزرات اطلاعات کے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی 6 منزلہ بلڈنگ کے ایک حصے میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیوں نے ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لیا اور تقریباً ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آگ لگنے کے باعث پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کا ریکارڈ روم مکمل طور پر جل گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آتشزدگی کے معاملے پر سیکریٹری اطلاعات کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ بروقت کارروائی سے پی آئی ڈی کی عمارت میں آگ پر قابو پالیا گیا، ادارے میں آرکائیو اور ریکارڈ محفوظ رہا، دفاتر میں ناقص اور فرسودہ نظام کی وجہ سے ایسے واقعات ہوتے ہیں، پی آئی ڈی میں تمام ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کیا جارہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کی طرح سرکاری عمارتوں کو بھی چلایا گیا،  سرکاری دفاتر کو سرکاری عمارتوں میں منتقل کیاجائےگا، سرکاری عمارتوں کا کروڑوں میں کرایہ بے انتظامی کا نتیجہ ہے۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی آتشزدگی کے واقعے پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے