اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری بھی نوازشریف کے حق میں میدان میں آگئیں ۔
ایمان مزاری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نوازشریف کو مارنے کی کوشش کی اور اب وہ آخری لمحے میں نقصان کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ انہیں احساس ہو گیاہے کہ اگر نوازشریف کو ان کی نگرانی میں کچھ ہو گیا تو عوام انہیں کچا چبا جائے گی۔
They tried to kill NS & now they're trying last minute damage control because they realize the public will eat them alive if he dies on their watch.
— ایمان زینب (@ImaanZHazir) October 24, 2019
Whatever happens to NS - and my prayers are for his recovery - the State still has to answer: why & how did it get to this point?
ایمان زینب مزاری کا کہناتھا کہ نوازشریف کے ساتھ جو بھی ہو ، ان کی صحت یابی کیلئے میری دعائیں انکے ساتھ ہیں ، ریاست اب بھی جوابدہ ہے کہ معاملہ اس نہج تک کس طرح پہنچا ؟۔
یا درہے کہ نواز شریف تشویشناک حالت میں اس وقت سروسز ہسپتال میں داخل ہیں جبکہ ان کی طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کیلئے ان کے چھوٹے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔