سندھ ہائیکورٹ کا اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف اسد عمر کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران اسد عمر کے وکیل انور منصور نے دلائل پیش کئے۔ 
وکیل انور منصور نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سامنے پیش ہو کر جواب جمع کرا دیا ہے لیکن الیکشن کمیشن نے ان کا جواب مسترد کر دیا ۔ 
اسد عمر کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن ان کے موکل اور دیگر پر فردجرم عائد کرنے جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں جو فرد جرم عائد کرنے جا رہا ہے۔
عدالت کے اسد عمر کے وکیل کے دلائل کے بعد الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنما کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے تک الیکشن کمیشن کوئی حتمی حکم جاری نہ کرے۔ 

مصنف کے بارے میں