Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کی رشی سونک کو برطانیہ کا وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی رشی سونک کو برطانیہ کا وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے رشی سونک کو کنزرویٹو پارٹی کا لیڈر اور برطانیہ کاآئندہ وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد دی.

وزیراعظم شہباز شریف  نے رشی سونک کو  برطانیہ  کا   آئندہ وزیراعظم نامزد ہونے پر  مبارکباد دی، انہوں نے اپنے ٹویٹرپیغام میں لکھا کہ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے اور پاک برطانیہ  شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے نامزد وزیراعظم کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔ 


 

ٹیگز: