اسرائیل فلسطین کشیدگی،دبئی کی ایئرلائن نے تل ابیب کیلئے پروازیں معطل کردیں

اسرائیل فلسطین کشیدگی،دبئی کی ایئرلائن نے تل ابیب کیلئے پروازیں معطل کردیں

دمام:اسرائیل فلسطین کشیدگی کی وجہ سے دبئی کی ایئرلائن نے تل ابیب کیلئے پروازیں معطل کردیں۔اسرائیل فلسطین کشیدگی کے بعد دبئی کی ایئرلائن نے تل ابیب کےلیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

 ترجمان ائیرلائنز کے مطابق اسرائیل کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان کے مطابق صارفین، عملے اور ساتھیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، تل ابیب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل رہیں گی۔


خیال رہے کہ غزہ پررات گئے اسرائیلی بمباری میں مزید سینکڑوں افراد شہید ہوگئے اور 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

مصنف کے بارے میں