Get Alerts

لکی مروت: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 5 زخمی

لکی مروت: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 5 زخمی

لکی مروت: سکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران 8 خوارج کو ہلاک کر دیا، جبکہ 5 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں سکیورٹی فورسز نے اپنی عسکری مہارت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، تاہم علاقے میں مزید نگرانی اور آپریشن کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کی مکمل بحالی تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

ٹیگز: