Get Alerts

ن لیگ کے ساتھ ہمارا اتحاد پاکستان کی خاطر مجبوری تھا:گورنر پنجاب

 ن لیگ کے ساتھ ہمارا اتحاد پاکستان کی خاطر مجبوری تھا:گورنر پنجاب

پشاور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ پیپلز پارٹی کے اتحاد کو پاکستان کی خاطر مجبوری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے کارکن اس اتحاد کو قبول نہیں کرتے، لیکن ملک کی بہتری کے لیے یہ ضروری تھا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان یہ محبت کا نہیں، مجبوری کا رشتہ ہے، اور ملک کے مفاد میں نقصان برداشت کرنا پڑا۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں کو مشورہ دیا کہ سیاسی اختلاف کے باوجود عوام کے حقوق کے لیے اچھے ورکنگ ریلیشن قائم رکھیں۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ماضی میں صوبوں کے درمیان مسائل پیدا ہوئے، لیکن گورنر ہاؤس ہمیشہ صوبے کی ترقی اور امن کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔

ٹیگز: