Get Alerts

 وفاق نے تحفظات دور کرنے کی ضمانت دی، کسان اور زراعت پر توجہ ضروری:شازیہ مری

 وفاق نے تحفظات دور کرنے کی ضمانت دی، کسان اور زراعت پر توجہ ضروری:شازیہ مری

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور پیپلزپارٹی ملک میں مزید مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتی۔

شازیہ مری نے شہر قائد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پولیو وائرس بچوں کے لیے بڑا خطرہ ہے اور سندھ بھر میں اس سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، تاہم بدقسمتی سے آج بھی پاکستان میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسان مضبوط ہوگا تو ملک مضبوط ہوگا، کیونکہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ کہا کہ زراعت کو مضبوط بنانا ضروری ہے، اور اگر کسانوں پر توجہ نہ دی گئی تو نقصان پورے ملک کو ہوگا۔

شازیہ مری نے کہا کہ پی ایس ڈی پی بنانے کے عمل میں شفافیت ضروری ہے اور بند کمروں میں فیصلے ناانصافی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور پیپلزپارٹی ملک میں مزید مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتی۔

ٹیگز: