Get Alerts

کم کاردیشین  کا دماغ متاثر، کس بیماری میں مبتلا ہونے کاانکشاف ہوگیا؟

کم کاردیشین  کا دماغ متاثر، کس بیماری میں مبتلا ہونے کاانکشاف ہوگیا؟

لاس اینجلس: معروف امریکی ماڈل اور ریئلٹی شو اسٹار کم کاردیشیئن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دماغی اینیورزم (Brain Aneurysm) لاحق ہے، جسے ڈاکٹرز نے شدید ذہنی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کم کارڈیشیئن نے اپنی ریئلٹی سیریز "دی کاردیشیئنز" کے نئے سیزن کے ٹیزر میں بیماری سے متعلق بتایا، جس میں انہیں ایم آر آئی اسکین کے دوران دکھایا گیا ہے۔ کم کے بقول، “ڈاکٹرز نے کہا کہ میرے دماغ میں ایک چھوٹا سا اینیورزم موجود ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مصروف پیشہ ورانہ زندگی، قانون کی تعلیم اور ذاتی معاملات کے باعث شدید دباؤ میں ہیں۔ کم نے مزید بتایا کہ طلاق کے بعد انہیں ایک بار پھر سورائیسس (Psoriasis) کی بیماری نے بھی متاثر کیا، جو براہِ راست ذہنی دباؤ سے منسلک ہے۔

کم کاردیشیئن نے کہا کہ وہ اب اپنی صحت پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں اور ان کی سب سے بڑی ترجیح اپنے چار بچوں کو اس بیماری کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔

ٹیگز: