Get Alerts

چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر طالبان حکومت ڈیم بنائے گی

چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر طالبان حکومت ڈیم بنائے گی

کابل: طالبان حکومت نے چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ افغان وزیر توانائی و آب عبداللطیف منصور کے مطابق رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے وزارت کو ہدایت دی ہے کہ وہ غیر ملکی کمپنیوں کا انتظار کیے بغیر مقامی کمپنیوں کے ساتھ مل کر منصوبے کا آغاز کرے۔

رپورٹ  کے مطا بق عبداللطیف منصور نے کہا کہ افغان عوام کو اپنے پانیوں پر خود اختیار حاصل ہے۔ دریائے کنڑ، جو افغانستان کے بڑے دریاؤں میں سے ایک ہے۔

ڈیم کی تعمیر کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی بڑھ رہی ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان پانی کی تقسیم سے متعلق کوئی باضابطہ معاہدہ موجود نہیں۔

افغان وزیر نے واضح کیا کہ طالبان حکومت ایران کے ساتھ دریائے ہلمند کے معاہدے کا احترام کرتی ہے، تاہم دیگر دریاؤں پر ڈیموں کی تعمیر پر کوئی پابندی نہیں۔

ٹیگز: