جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے  مسئلہ کشمیر کا حل ناگریز ہے، ترک صدر

جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے  مسئلہ کشمیر کا حل ناگریز ہے، ترک صدر
کیپشن: Image Source: File Photo

نیویارک:  ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا  کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں  بھارت کی جبری پابندیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔ 

 

تفصیلات کے مطابق ، ترک صدر رجب طیب اردوان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو این کی منظور شدہ قرار دادوں کے باوجود 72 سال سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکا، گزشتہ 50 دنوں سے 80 لاکھ کشمیری محصور ہیں ، مقبوضہ وادی  میں کرفیو نافذ ہے ۔

 

ترک صدر نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے  مسئلہ کشمیر کا حل ناگریز ہے ، پاکستان اور بھارت کو درینہ مسئلے کا حل اعتماد اور برابری کی بنیاد مذاکرات سے کرنا چاہیے۔

 

ترک صدر نے فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کے ثبوت نقشےکی صورت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قیام سے لے کر اب تک اسرائیل مسلسل فلسطینی زمین پر قبضہ کررہا ہے، اسرائیلی زمین بڑھتی جارہی ہے اور فلسطین کا رقبہ کم ہوتا جارہا ہے۔

 

رجب طیب اردوان نے ایلان کرد کی تصویر اٹھاتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری  بھوک، خوراک کی کمی، موسمیاتی تبدیلی اور دہشتگردی سمیت دیگر چیلنجز کے حل کی قابلیت کھوتی جارہی ہے۔