وزیر اعظم عمران خان کا وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا کیساتھ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

وزیر اعظم عمران خان کا وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا کیساتھ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزرا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی اور چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی موجود تھے۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے شرکا کا استقبال کیا۔

اجلاس میں اعلیٰ قومی و عسکری قیادت کو ملکی سلامتی پر بریفنگ دی گئی۔ افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔