Get Alerts

پاکستان نے روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کی بھرپور حمایت کر دی

پاکستان نے روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کی بھرپور حمایت کر دی

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے کے لیے کی جانے والی قرارداد کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

طارق فاطمی نے بتایا کہ یہ جنگ ساڑھے تین سال سے زائد عرصے سے جاری ہے جس میں بے شمار بے گناہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسائل کو طاقت کے زور پر حل نہیں کیا جا سکتا اور پاکستان دونوں فریقین سے پرامن اور تحمل مزاجی سے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تنازع نے ایک شدید انسانی بحران کو جنم دیا ہے جس کے منفی اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: