Get Alerts

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو 33 سالہ فلمی کیریئر میں پہلی بار نیشنل فلم ایوارڈ مل گیا

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو 33 سالہ فلمی کیریئر میں پہلی بار نیشنل فلم ایوارڈ مل گیا

نئی دہلی: بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان کو ان کے 33 سالہ فلمی سفر میں پہلی بار بھارت کے 71 ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں بہترین اداکار کا اعزاز ملا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم "جوان" میں شاندار اداکاری پر دیا گیا۔

بھارتی صدر دروپدی مرمو نے نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں فاتحین کو ایوارڈز سے نوازا۔ اسی موقع پر وکرانت میسی کو بھی فلم "12th فیل" میں عمدہ کارکردگی پر بہترین اداکار کا مشترکہ ایوارڈ دیا گیا۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ رانی مکھرجی کو فلم "Mrs Chatterjee vs Norway" میں بہترین اداکاری پر ملا۔

شاہ رخ خان نے 1992 میں فلم "دیوانا" سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور "دل والے دلہنیا لے جائیں گے"، "چک دے! انڈیا"، "کچھ کچھ ہوتا ہے" جیسی کئی ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے۔ اگرچہ انہیں کئی ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈز مل چکے تھے، لیکن نیشنل فلم ایوارڈ کا حصول ان کا دیرینہ خواب تھا جو اب پورا ہوا ہے۔

فلم "جوان" میں شاہ رخ خان نے ڈبل رول ادا کیے اور سات مختلف روپ میں نظر آئے، جس کی بدولت انہیں یہ اعزاز ملا۔ بھارت کے نیشنل فلم ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان یکم اگست کو کیا گیا تھا۔

ٹیگز: