Get Alerts

پی آئی اے کو برطانیہ کیلئے مسافر اور کارگو پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی

پی آئی اے کو برطانیہ کیلئے مسافر اور کارگو پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: قومی ائیر لائن پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے براہِ راست مسافر بردار اور کارگو پروازیں چلانے کی باقاعدہ منظوری مل گئی ہے۔ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے کو تھرڈ کنٹری آپریٹر (TCO) کے طور پر 5 سال کے لیے سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے، جس سے قومی ائیر لائن کے برطانوی فضائی آپریشن کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی، جن میں پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی فلائٹس شامل ہوں گی، جبکہ بعد ازاں برمنگھم اور لندن کو بھی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔ اس منظوری کے تحت پی آئی اے نہ صرف مسافروں بلکہ کارگو کی بھی آمد و رفت کر سکے گا۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اس کامیابی پر وزیراعظم پاکستان، نائب وزیراعظم، وزیر دفاع، وزارت دفاع، سول ایوی ایشن اور دیگر متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پی آئی اے کی محنت اور 5 سال کی مسلسل ثابت قدمی کا نتیجہ ہے، جس میں متعدد آڈٹس کامیابی سے مکمل کیے گئے۔

ٹیگز: